: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
ناندیڑ9؍ستمبر(اعتماد نیوز)شہر کے کھوبراڈگے نگر پٹرول پمپ کے قریب
جّواکھیلنے والوں کو پولس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے ۔تفصیلا ت یوں ہیں
کہ 7 ستمبر کو دوپہر ساڑھے تین بجے کھوبراڈگے نگر میں واقع پٹرول پمپ کے
قریب ملزمین گنگادھر گجبھارے ‘ آکاش سوریہ ونشی ‘ وجئے ‘ راجو ہارکر ‘
چندرکانت گیتے ‘ پیراجی تگلواڈ ‘ ناگوراؤ یادو ‘
لکشمن گائیکواڑ ‘ کرن
نونڈگے ‘صاحب راؤ ‘ پرکاش گائیکواڑ ‘ سوریہ کانت تمام ساکنان کھوبراڈگے نگر
ناندیڑ ملکر جّواکھیل رہے تھے جس کی اطلاع پولس کو ملتے ہی فوری چھاپہ
مارکر ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتا ر کرکے نقد 1180 او ر موبائیل فون
سمیت4180روپیوں کا مال ضبط کیاگیا ہے ۔ پی ایس آئی چندرکانت پوار کی فریاد
پر شیواجی نگر پولس نے مقدمہ درج کردیا ہے ۔